بنگلورو،2؍جولائی (ایس او نیوز) بنگلورو کی سنٹرل کرائم برانچ پولیس نے ریاستی وزیر بی سری راملوکے پی اے کو غیر قانونی طور پر رقم حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کی شناخت راجنا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
افسروں نے بتایا ہے کہ وزیر موصوف کے پی اے راجنا نے ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپیوں کی رقم لوگوں سے اینٹھ لی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نے دفتر وزیر اعلیٰ اور دیگر وزراء کے دفاتر سے ضروری کام کروانے کے لئے بھی لوگو ں سے بھاری رقومات لی ہیں۔ رقم لینے کے بعد اس نے کام بھی نہیں کروایا اور پیسہ بھی نہیں لوٹایا۔
بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے راجنا کو سری راملوکی رہائش گاہ سے ہی گرفتار کیا گیا۔ کل سے ہی سی سی بی کے افسران راجنا کو گرفتار کرنے کے لئے سری راملو کی رہائش گاہ کے پاس انتظار کر رہے تھے۔ آج اس کے یہاں پہنچتے ہی اسے گرفتار کر لیا گیا۔